ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر رہنما جاوید ہاشمی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک پر سنگین قسم کے الزامات عائد کر دیے، جاوید ہاشمی نے اپنی گفتگو میں کہاکہ وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اور اس کے کزن نے لڑکیاں اٹھائیں اور پھر وہ لڑکیاں ہم نے بازیاب کروائیں۔ سینئر سیاسی رہنما جاوید ہاشمی جب سے تحریک انصاف سے گئے ہیں، وہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں،
لیکن جیسے جیسے انتخابات قریب آتے جا رہے ہیں جاوید ہاشمی کی اپنے مخالفین پر سیاسی گولہ باری میں بھی تیزی آ گئی ہے۔ سینئر رہنما عموماً میڈیا سے گفتگو کے دوران سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں اور خصوصاً ان کا ہدف تحریک انصاف ہوتا ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھی جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف کے پرویز خٹک پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ پرویز خٹک اور اس کے کزن نے لڑکیاں اٹھائیں اور پھر وہ لڑکیاں ہم نے بازیاب کروائیں۔ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ بارہ اکتوبر 1999کو سب کو ہتھکڑیاں لگیں ٗچوہدری نثار علی خان کو نہیں لگیں ٗ چوہدری نثار علی خان شہباز شریف کو اوپر لاکر خود وزیر اعلیٰ بننا چاہتے تھے ٗآصف علی زر داری نے جمہوریت چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ کی سیاست شررع کر دی ہے۔ اتوار کو میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اور ان کے ساتھ نثار علی خان کے اچھے تعلقا ت ہیں ۔ جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا کہ چوہدری نثار علی خان شہباز شریف کو اوپر لاکر خود وزیر اعلیٰ بننا چاہتے تھے ۔انہوں نے کہاکہ چورہدری نثار علی خان کا اب بھی بہت احترام کرتا ہوں اور کرتا رہونگا ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ بارہ اکتوبر 1999کو سب کو ہتھکڑیاں لگیں لیکن نثار علی خان کو نہیں لگیں ۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زر داری نے جمہوریت چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ کی سیاست شررع کر دی ہے ۔