جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

عسکری فلیٹس میں 3 بچوں کو قتل کرنے والی خاتون انیقہ گزر اوقات کیلئے کیا کام کرتی تھی ؟ دنگ کر دینے والے انکشافات سامنے آگئے

datetime 25  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیو زڈیسک)بیدیاں روڈ پر 3کم سن بہن بھائیوں کے قتل کا معمہ حل، قاتل ماں نکلی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صوبے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج صبح تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات نے سب کو دہلا کر رکھ دیا تھا۔ بیدیاں روڈ پر واقع ایک رہائشی کالونی میں 3کم سن بہن بھائیوں کو گھر میں گھس کر بیدردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے تہرے قتل کی اس واردات کا سراغ لگا لیا ہے اور قاتل بچوں کی والدہ نکلی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر جب پولیس ٹیم وہاں پہنچی تو گھر میں 3 بچوں کی لاشیں موجود تھیں جبکہ ان کی والدہ بھی زخمی تھیں اور ان کی کلائی پر زخم کا نشان موجود تھا۔پولیس کے مطابق بچوں کی والدہ نے تہرے قتل کا الزام اپنے ایک دوست پر عائد کیا۔ ذرائع کے مطابق خاتون نشہ کی عادی لگتی ہے اور ایک شخص کا گزشتہ کچھ عرصہ سے ا کے گھر آنا جانا تھا ۔ تصاویر میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے اپنی کلائی کو کاٹا ہوا ہے۔ خاتون اس شخص سے شادی کی خواہاں تھی بڑے کام کا سیاسی تجزیہ سامنے آ گیا،تاہم واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں ۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر تین بچے مردہ حالت میں پڑے تھے اور بچوں کی والدہ انیقہ قریب ہی صوفے پر نیم بے ہوشی کی حالت میں بیٹھی تھی اور اس کے بازوؤں اور گردن پر تیز دھار آلہ سے زخم لگے ہوئے تھے۔ پولیس نے بچوں کی والدہ سے بوچھ گچھ کی تو انیقہ بی بی نے بتایا کہ اس کی ایک کار ڈیلر حسنین مصطفی کے ساتھ شناسائی تھی اوراس کامیرے گھر آنا جانا ہےاور اسی نے بچوں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے اور جب میں نے مبینہ قاتل کا پیچھا کیا تو اس کی گاڑی کا ایکسیڈنٹ ہو گیا۔پولیس کے مطابق انیقہ لیپ ٹاپ کا بزنس کرتی تھی اور بچوں کے ہمراہ اکیلی کرائے کے فلیٹ میں رہائش پذیر تھی۔ ایس پی کینٹ بلال ظفر کے مطابق خاتون ذہنی مریضہ لگتی ہے جبکہ بچوں کے والد قیصر امین نے الزام لگایا ہے کہ اس کے تینوں بچوں کو اس کی سابقہ بیوی اور اس کے آشنا نے قتل کیا ہے۔

جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی واقع کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کوقاتل کی فی الفور گرفتاری کا حکم جاری کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…