لاہور (نیوز ڈیسک) پچیس کروڑ کی کرپشن کے الزامات پر سی ٹی او لاہور رائے اعجاز اور ان کے والد کو نیب نے طلب کر لیا ہے، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی او لاہور اور ان کے والد کو پچیس کروڑ روپے کی خوردبرد کے الزام میں 26 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ لاہور نیب نے سی ٹی او لاہور رائے اعجاز اور ان کے والد رائے ضمیر الحق کو گجرات میں پولیس فنڈز میں
25 کروڑ روپے کی خورد برد کرنے کے الزام میں 26 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سی ٹی او لاہور رائے اعجاز اور ان کے والد رائے ضمیر الحق سمیت ایک سب انسپکٹر اور 4 پولیس اہلکاروں کو بھی طلبی کے سمن بھیجے ہیں۔ رائے اعجاز اور ان کے والد کو بطور ڈی پی او گجرات تعیناتی کے دوران کروڑوں روپے کی خوردبرد کی تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے۔