منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سام سنگ کے نئے موبائلز میں بھی خرابی سامنے آگئی

datetime 24  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کورین اور اسمارٹ موبائل تیار کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’سام سنگ‘ کے کئی موبائلز میں گزشتہ چند سال سے شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ تاہم کمپنی کی جانب سے رواں برس متعارف کرائے گئے مہنگے اور بہترین ترین فونز گلیکسی ایس نائن اور گلیکسی ایس نائن پلس کے حوالے سے خیال کیا جا رہا تھا کہ اس میں کسی خرابی کی شکایت سامنے نہیں آئے گی۔

تاہم موبائل کو متعارف کرانے کے ڈیڑھ ماہ بعد ہی ان میں خرابی سامنے آگئی۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ اینڈرائڈ پولس اور پیونک ویب سمیت اسمارٹ موبائل کی شکایات کے آن لائن فورم اینڈرائڈ سینٹرل اور سام سنگ کے اپنے شکایتی فورم پر بھی کئی صارفین نے دونوں موبائل کی اسکرین میں خرابی کی شکایت کی۔ صارفین کی جانب سے کی جانے والی شکایات سے پتہ چلتا ہے کہ سام سنگ گلیکسی ایس نائن اور سام سنگ گلیکسی ایس نائن پلس کی ٹچ اسکرین بعض اوقات کام کرنا چھوڑ دیتی ہے۔  سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فونز پاکستان میں فروخت کیلئے پیش صارفین کی شکایت سے پتہ چلتا ہے کہ ٹچ اسکرین اس وقت کام کرنا چھوڑ دیتی ہے، جب صارفین شناخت یا سیکیورٹی کے لیے کنفرمیشن کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شکایات کے مطابق بعض صارفین کے موبائل کی ٹچ اسکرین خراب ہونے کے بعد خود بخود تھوڑی کوشش کرنے کے بعد ٹھیک ہوجاتی ہے، جب کہ بعض صارفین کو خرابی کا مسلسل سامنا رہتا ہے۔ سام سنگ کے مہنگے ترین موبائلز میں خرابی سامنے آنے کے بعد کمپنی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جلد سے جلد خرابی کو دور کیا جائے گا۔ ٹیکنالوجی ادارے انگیجٹ کے مطابق سام سنگ کے ترجمان نے انہیں فونز میں سامنے آنے والی خرابی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ممکنہ طور پر یہ مسئلہ موبائلز کے ہارڈویئر کا ہوگا، جسے جلد ٹھیک کردیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹچ اسکرین میں خرابی کا سامنا محدود اور انتہائی کم صارفین کو پیش آ رہا ہے، تاہم کمپنی معاملے کی تحقیقات کرنے کے بعد اس خرابی کو دور کرے گی۔ سام سنگ گلیکسی ایس 9 پلس کی اصل لاگت کیا ہے؟ واضح رہے کہ سام سنگ کے یہ دونوں موبائلز گزشتہ ماہ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر متعارف کرائے تھے تاہم ان کی فروخت کا آغاز دنیا بھر میں 16 مارچ سے ہوا۔

کئی برسوں کی طرح اس بار بھی سام سنگ نے اپنے فلیگ شپ فون کو 2 مختلف اسکرین سائز میں پیش کیا اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ بھی واٹر ریزیزٹنٹ اور ڈسٹ پروف ہیں۔ایس نائن میں 5.8 انچ جبکہ ایس نائن پلس 6.2 انچ کی بڑی اسکرین کے ساتھ ہے اور دونوں فونز میں 18:5:9 ریشو سپرامولیڈ ڈسپلے کے ساتھ دیا گیا ہے اور دونوں مین ہی 2960×1440 ریزولوشن دیا گیا ہے۔

مگر ایس نائن اسکرین میں 570 پکسل فی انچ جبکہ ایس نائن پلس میں 529 پکسل فی انچ دیئے گئے ہیں اور معیار بہت شارپ ہے۔دونوں موبائلز کو رواں ماہ 16 مارچ سے پاکستان میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا۔ویسے تو سام سنگ نے امریکا اور مختلف ممالک میں ایس نائن کی قیمت 720 ڈالرز (لگ بھگ اسی ہزار پاکستانی روپے) جبکہ ایس نائن پلس 840 ڈالرز (93 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی ہے مگر پاکستان میں ایس 9 ایک لاکھ 3 ہزار جبکہ ایس 9 پلس ایک لاکھ 14 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…