جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ بلاول بھٹو زرداری ، بختاور اور آصفہ کیساتھ ساتھ کون کون فائنل میچ دیکھنے کراچی سٹیڈیم آئے گا، سب نے کتنے روپے والے ٹکٹ خریدے رکھے ہیں

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ  ڈیسک)پی ایس ایل کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، سندھ کے متعدد سیاستدانوں نے پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ خرید لئے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی فائنل میچ دیکھنے جائیں گے، بلاول بھٹو، بختاور اور آصفہ نے بھی 12ہزار والا ٹکٹ خرید لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ تھری کا فائنل کراچی میں 25مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا اور اب پی ایس ایل کے اختتام کے قریب پی ایس ایل کا جادو پاکستان بھر میں سر چڑھ کر بولنے لگ گیا ہے اور سندھ کے متعدد سیاستدان بھی پی ایس ایل

کے سحر میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کیلئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت سندھ کابینہ کے کئی وزرا اور سیاستدان بھی 25مارچ کو کراچی سٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پی ایس ایل کا ٹکٹ خرید رکھا ہے جبکہ جام خان شورو اور ناصر شاہ بھی پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کیلئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فائنل میچ دیکھنے کیلئے بلاول , بختاور اور آصفہ بھی کراچی سٹیڈیم آئیں گے اور تینوں بہن بھائیوں نے 12ہزار روپے کے ٹکٹ خریدے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…