منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

جیکولین کو مادھوری کے گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا

datetime 22  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ فلم ’باغی ٹو‘ میں جیکلولین فرنینڈس کو مادھوری ڈکشت کے گانے پر ڈانس کرنا مہنگا پڑگیا۔ بالی ووڈ کی فلم ’باغی ٹو میں 80ء کی دھائی میں ریلیز ہوئی ہونے والی فلم ’تیزاب‘ میں دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت پر فلمایا گیا مشہور زمانہ گیت ’’ ایک دو تین ‘‘کے ری میک کو جیکولین فرنینڈس کے رقص کی صلاحیتوں کے ساتھ فلم کا حصہ بنایا گیا لیکن جیکولین کا ڈانس کرنا فلم تیزاب کے ہدایت کار اور کوریوگرافر سروج خان کو پسند نہ آیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی مشہور فلم ’ تیزاب ‘ کے ہدایت کار مسٹر این چندرا کا کہنا ہے کہ مجھے مشہور زمانہ گیت ایک دو تین کی کوریوگرافر سروج خان نے بتایا کہ فلم ’باغی ٹو‘ میں مادھوری کے اس گیت کا ری میک شامل کیا جارہا ہے جس پر ہم نے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔این چندرا کا کہنا ہے کہ میں مشہور زمانہ گیت کے نئے ورژن پر ناخوش ہوں کیوں کہ اس گیت کے ساتھ بہت بْرا سلوک کیا گیا اور میں نے یہ کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ جیکولین مادھوری کا آئٹم سانگ کریں گی۔واضح رہے کہ فلم ’باغی ٹومیں شامل گیت ’ایک دو تین‘ کو ری میک کی کوریوگرافی باغی 2 کے ڈائریکٹر احمد خان نے خود دی ہے گیت کی پوری وڈیو آئندہ چند روز میں ریلیز کر دی جائے گی جب کہ فلم 30 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…