جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

ہر چند ماہ بعد موسم کیوں بدلتا ہے؟

datetime 22  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ زمین کے شمالی نصف کرّہ پر رہتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ نے اس بات پر غور کیا ہو یا نہ کیا ہو کہ کچھ ماہ پہلے دوپہر 12 بجے آسمان میں سورج کی اونچائی آج کل کی نسبت کم تھی۔ اس کے علاوہ یہ بھی غور طلب بات ہے کہ اونچائی میں اضافے کے ساتھ ہی گرمی بڑھنے لگی ہے جو کہ موسمِ گرما کے آنے کی نوید سنا رہا ہے۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یہ اونچائی میں کمی یا اضافہ کیوں ہوتا ہے۔

بظاہر تو ہمیں یہ لگتا ہے کہ سورج بذاتِ خود اونچائی پر جاتا ہے لیکن اس کی اصل وجہ زمین کا سورج کے گرد چکر لگانا اور اس کا سورج کی طرف محوری جھکاؤ ہے۔ زمین کا محور انٹی کلوک وائز زاویے (گھڑی کی سوئی گھومنے کے مخالف زاویے) پر جُھکا ہوا ہے۔ اسی جھکاؤ کی وجہ سے زمین پر موسم وجود میں آئے ہیں۔ اگر یہ محوری جھکاؤ نہ ہوتا تو پورا سال زمین کے قطبین پر سردی اور خط استوا پر شدید گرمی رہتی۔ جب زمین اپنے مدار میں اس مقام پر ہوتی ہے کہ شمالی نصف کرّہ کا سورج کی طرف جھکاؤ زیادہ ہو، تو اس حصّے میں دن کا دورانیہ بھی زیادہ ہوگا اور راتیں چھوٹی ہوں گی۔ اس وجہ سے یہ حصّہ 24 گھنٹوں میں سے زیادہ وقت سورج کی روشنی کی وجہ سے گرم رہے گا، لیکن رات میں اس کو اتنا وقت نہیں ملے گا کہ وہ واپس اپنے عمومی درجہ حرارت پر آ سکے، جس کی وجہ سے اس حصّے میں رہنے والے لوگ موسمِ گرما سے لطف اندوز ہوں گے۔ شمالی نصف کرّہ میں سب سے لمبا دن اور سب سے چھوٹی رات 21 یا 22 جون کو ہوتی ہے۔ اس دن زمین کی اس حالت کو فلکیاتی اصطلاح میں “سَمر سُولسٹائس یا راس السرطان” کہتے ہیں۔ ان مہینوں میں دن کے وقت سورج یہاں کے باشدوں کے سر کے عین اوپر ہوتا ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ان مہینوں میں جنوبی نصف کرّہ میں بھی گرمی ہی ہوگی تو ایسا ہرگز نہیں ہے۔ جنوبی نصف کرّہ میں تمام موسم شمالی نصف کرّہ سے الٹ ہوتے ہیں۔

یعنی اگر شمالی نصف کرّہ میں اپریل سے ستمبر کے مہینے تک موسم گرما ہوتا ہے اور انہی مہینوں میں جنوبی نصف کرّہ شدید سردی کی لپیٹ میں ہوتا ہے۔ یہی حال نومبر سے لے کر فروری تک کا ہے کہ ان مہینوں میں جنوبی نصف کرّہ میں اس قدر شدید گرمی ہوتی ہے کہ آسٹریلیا میں جنگلات میں آگ بھی لگ جاتی ہے لیکن اسی وقت مری، ناران، کاغان اور سوات وغیرہ جیسے علاقوں میں، جو شمالی نصف کرّہ میں واقع ہیں۔

برف باری سے سیاح لطف اندوز ہوتے ہیں۔ اس حالت میں زمین اپنے مدار میں اس مقام پر ہوتی ہے کہ اس کا محوری جھکاؤ سورج سے دوسری جانب ہوتا ہے، لہذا شمالی نصف کرّہ میں سب سے چھوٹا دن اور سب سے لمبی رات 21 یا 22 دسمبر کو ہوتی ہے۔ اس دن زمین کی اس حالت کو فلکیاتی اصطلاح میں “ونٹر سولسٹائس یا راس جدی” کہتے ہیں۔ مگر سال میں 2 اوقات ایسے آتے ہیں کہ جب سورج کی تپش شمالی اور جنوبی نصف کرّہ میں برابر ہوتی ہے جبکہ دن اور رات کا دورانیہ بھی ایک برابر ہوتا ہے۔

اس دورانیے کے برابر ہونے کی وجہ سے دن میں سورج وقت کا جتنا حصہ زمین کو گرمائش دیتا ہے، رات کے وقت زمین پوری طرح خارج کر دیتی ہے۔ اس موسم میں زمین اپنے مدار میں اس مقام پر ہوتی ہے کہ سورج کی روشنی سے آدھا شمالی نصف کرہ اور آدھا جنوبی نصف کرّہ روشن ہوتا ہے۔ یہ اوقات 21 مارچ اور 22 ستمبر کو آتے ہیں، ان کو فلکیاتی اصطلاح میں “سپرنگ ایقوینوکس” اور “اوٹمنل ایقوینوکس” کہتے ہیں۔ اس حالت میں بھی دونوں کروں میں موسم ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں۔ 21 مارچ کو شمالی نصف کرّہ میں بہار جبکہ اسی وقت جنوبی نصف کرہ میں خزاں کا موسم ہوتا ہے۔ اس کے برعکس، 22 ستمبر کو شمالی نصف کرہ میں موسم خزاں اور جنوب میں بہار ہوتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…