بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

ڈالر کی قیمت میں اضافے کی اصل وجہ کیا ہے؟رواں مالی سال کتنے ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے؟ حکومت کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہاہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کو روکا نہیں جاسکتا کیونکہ اس کی قیمت کا تعین مارکیٹ فورسز کرتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے برآمدات بڑھیں گی ٗڈالر کی قیمت میں اضافے کو روکا نہیں جا سکتا، ڈالرکے معاملے پر ہم مداخلت نہیں کرتے، اس کی قیمت کا تعین مارکیٹ فورسز کرتی ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس

12 ارب ڈالر سے زائد کے ذخائر موجود ہیں، ڈالر کا 112 سے 115 روپے کے درمیان ریٹ مناسب ہے، سٹے باز زیادہ دیرتک سرگرم نہیں رہ سکتے۔رانا افضل نے کہا کہ رواں مالی سال میں 3 ارب ڈالر سے زیادہ کا بیرونی قرض واپس کرنا ہے ٗبیرونی ادائیگیوں سے متعلق حکومت پریشان نہیں ہے، اس کے لیے بہت ساری چیزیں پائپ لائن میں ہیں۔وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ عوام دوست ہو گا، بجٹ میں اگرضرورت پڑی توٹیکس انتہائی محدودبڑھائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…