بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

خیبر پختونخوا کابینہ کاتاریخی فیصلہ،55ہزار اساتذہ کی قسمت چمک اٹھی

datetime 21  مارچ‬‮  2018 |

پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کابینہ نے اساتذہ کے لیے ٹائم اسکیل کی منظوری دیدی۔ پچپن ہزار اساتذہ مستفید ہوں گے ، نہروں اور برساتی نالوں کی صفائی کے لئے جامع پلان سمیت محکمہ صحت کے لئے ایک اعشاریہ آٹھ ارب گرانٹ کی منظوری دیدی،خیبر پختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی بل اور صوبے کی مستحق آبادی کو ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کے لیے باقاعدہ قانون کے مسودے کی منظوری دیدی گئی ۔خیبرپختونخواہ کابینہ کا

اجلاس وزیر اعلی پرویز خٹک کی زیر صدارت ہوا ،اجلاس میں متعدد فیصلوں کی منظوری دی گئی،کابینہ اجلاس میں ہونے والوں فیصلوں میں پیدل چلنے والوں،معذور افراد خصوصا نابینا افراد اور بزرگوں کے لیے محمکہ منصوبہ بندی وترقیات کی بنائی گئی پالیسی کی منظوردی گئی جس کے تحت پیدل چلنے والوں کے لیے چھ فٹ علیحدہ راستے بنائے جائینگے،مخصوص راستے رکاوٹوں سے پاک ہونگے تاکہ معذور افراد کو مشکل نہ ہوں ،ابتدائی طور پر سہولیات ڈبگری گارڈن،صدر بازار اور اندرون شہر بازاروں میں بنائی جائینگی،جسے بعد میں پورے صوبے میں پھیلایا جائیگا،اجلاس میں سوشل ہیلتھ پروٹیکشن پروگرام کے زریعے صوبے کی مستحق آبادی کو ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کے لیے باقاعدہ قانون کا مسودہ کابینہ اجلاس میں منظور کیا گیا جس کے تحت مستحق افراد کو صحت انصاف کارڈز کے ذریعے مستقل بنیادوں پر علاج کی سہولت ملے گی،مستحق افراد کو ہیلتھ کارڈز جاری کیے جائینگے،مفت علاج سہولیات نامزد کردہ نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں فراہم ہونگی،وزیراعلی خیبر پختونخوا نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے رہ جانے والے مستحق شہریوں کو بھی انشورنس اسکیم میں شامل کرنے کی ہدایت کی ،کابینہ نے گور کٹھڑی ثقافتی ورثہ کے

تحفظ اور روڈ کی تعمیر سے متاثرہ دکانداروں کے لیے 16.42ملین روپے گرانٹ کی منظوری بھی دی ۔کابینہ اجلاس میں اساتذہ کے لیے ٹائم سکیل کی منظوری بھی دی گئی جس کے تحت پہلے مرحلے میں پچپن ہزارسے زائد اساتذہ کو ترقی کا موقع ملیگا۔کابینہ نے اسکول بیسڈ ریکروٹمنٹ پالیسی کی منظوری بھی دی،کابینہ اجلاس میں خیبر پختونخواہ بورڈ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بل کی منظوری کے علاوہ خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ بل سال دوہزار اٹھارہ معمولی ردوبدل کے بعد منظوری دیدی گئی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…