ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

معیشت کی بہتری کےلئے کراچی کاامن وامان ترجیح ،آرمی چیف

datetime 29  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن بلاامتیاز اور وسیع پیمانے پر ہو رہا ہے جو اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار اور ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی جانب سے کراچی میں جاری آپریشن اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے کراچی آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر جاری میں آپریشن بلاامتیاز اور وسیع پیمانے پر ہو رہا ہے جس سے ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری کے واقعات میں کمی آئی ہے لہٰذا آپریشن اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا۔جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری کے لیے کراچی میں امن وامان ترجیح ہے، شہر سے تمام مافیا کے خاتمے کے لیے کام کرتے رہیں گے، کراچی میں قتل کی حالیہ وارداتیں ایک مخصوص پیٹرن کے تحت ہو رہی ہیں جن کے منصوبہ سازوں کا ایجنسیاں اور رینجرز سراغ لگائیں، اس موقع پر آرمی چیف نے این اے 246 میں انتخاب کے پرامن انعقاد پررینجرز کے کردار کو بھی سراہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…