ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں جامع الحیسن کے امام و خطیب اور معروف داعی شیخ عادل الکبانی نے کہا ہے کہ موسیقی سننے پر سزا سے متعلق مذکورہ حدیث من گھڑت اور درست نہیں ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جامع الحیسن کے امام و خطیب اور معروف داعی شیخ عادل الکبانی نے کہا ہے کہ موسیقی کے حوالے سے جو حدیث پیش کی جاتی ہے وہ موضوع درست نہیں۔ شیخ الکبانی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیخ صالح الفوزان کے آڈیوپیغام جس میں
انہوں نے نبی اکرم کے حوالے سے ایک حدیث بیان کرتے ہوئے کہا تھاکہ ” جس نے موسیقی (گانے ) سنے روز قیامت اس کے کانو ں میں پگلایا ہوا سیسہ ڈالا جائے گا “۔ شیخ الکبانی نے کہا کہ مذکورہ حدیث من گھڑت اور درست نہیں۔