بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

خصوصی عدالت نے 7سالہ معصوم بچی زیادتی کے بعد قتل مقدمے میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عبرتناک سزا سنادی

datetime 20  مارچ‬‮  2018 |

کوئٹہ ( آئی این پی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کوئٹہ IIکے جج جناب غلام صدیق نے 7سالہ معصوم بچی سحر بتول کوزیادتی کے بعد قتل کرنے کے مقدمے میں نامزد ملزم جنید شہزاد کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت ،4سال قید بامشقت اور مقتولہ کے لواحقین کو 2لاکھ روپے ادا کرنے کی سزا سنادی ہے ۔استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تیمور شاہ کاکڑایڈووکیٹ نے کی ۔استغاثہ کے مطابق ملزم جنید شہزاد نے کوئٹہ کے زرغون

روڈ پر واقع رہائشی کالونی میں 7سالہ معصوم بچی سحر بتول کو 29اکتوبر2014ء کو زیادتی کے بعد گلہ گھونٹ کر قتل کردیاتھا بلکہ ان کی لاش گھر کے قریب کچرے کے ٹب کے ساتھ پھینک دیاتھا لاش کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد بچی کے ساتھ زیادتی کابھی انکشاف ہواتھا جس کے بعد پولیس نے 25نومبر 2014ء کوبچی کے ساتھ زیادتی اور اسے قتل کرنے کے الزام میں ملزم جنید شہزاد کو گرفتار کرلیاتھا اور بعدازاں مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا گزشتہ روز عدالت کے جج نے زنابالجبر کاجرم ثابت ہونے پر ملزم کو 4سال قید کی سزاسنائی جبکہ عدالت نے زیردفعات 302اور 07ATA کے تحت جرم ثابت ہونے پر بھی ملزم جنید شہزاد کو سزائے موت اور مقتولہ کے ورثاء کو 2لاکھ روپے ادا کرنے کی سزا سنادی ۔2لاکھ روپے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی ۔یاد رہے کہ ملزم نے گرفتاری سے بچنے اور اپنے گناہوں پرپردہ ڈالنے کیلئے بچی کی لاش کو اپنے بھائی کے ساتھ مل کر سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کیا تھا جس کااعتراف انہوں نے تفتیش کے دوران بھی کیا تھا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…