بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

دو اہم لیگی اراکین قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن چھوڑکرتحریک انصاف میں شمولیت کی خبروں کو غلط قرار دیا،دو ٹوک اعلان

datetime 20  مارچ‬‮  2018 |

ملتان(آئی این پی)ملتان اور خانیوال سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے دو اراکین قومی اسمبلی راناقاسم نون اور پیراسلم بودلہ نے پارٹی چھوڑنے اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کوغلط قراردیا۔لیگی اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پارٹی چھوڑنے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے ،ہماری وابستگی بدستور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے ،آئی این پی سے بات چیت کرتے ہوئے این اے 153جلالپورپیروالہ(ملتان) سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی

رانا قاسم نون نے کہا کہ وہ کل بھی مسلم لیگ ن کے ساتھ تھے اورآج بھی ساتھ ہیں،نجی ٹی وی چینل پرمیری پارٹی چھوڑنے اور دوسری پارٹی میں شمولیت سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،مخالفین غلط خبریں پھیلا کرسیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں،دوسری طرف این اے 158 میاں چنوں (خانیوال)سے رکن قومی اسمبلی پیراسلم بودلہ نے بھی مسلم لیگ ن چھوڑنے اوردوسری پارٹی میں شمولیت کی خبروں کو غلط قراردیا،پیراسلم بودلہ نے میڈیا کو جاری اپنے جاری وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ان کی وابستگی مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے اور وہ ن لیگ کو چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت نہیں اختیار کررہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزنجی ٹی وی چینل نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5لیگی اراکین قومی اسمبلی کی تحریک انصاف میں شمولیت کا دعوی کیا تھا تاہم ملتان اور خانیوال سے تعلق رکھنے والے دو لیگی اراکین قومی اسمبلی نے ان خبروں کو غلط قراردیا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…