ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

معصوم بچوں کو قتل کرنے کا مکروہ دھندہ عروج پر،پاکستان کا وہ شہر جہاں صرف 3 ماہ میں 40 سے زائد نومولودبچوں کی لاشیں مل چکی ، لرزہ خیز انکشافات

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہرقائد میں نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ، پولیس ملوث عناصر کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، پولیس کے مطابق زیادہ تر بچے اسقاط حمل کے ذریعے ضائع کئے جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا کے اعدادوشمار کے مطابق 3 ماہ میں 40 سے زائد نومولودبچوں کی لاشیں مل چکی ہیں۔زیادہ تر لاشیں اسپتالوں کے باہر گلی کوچوں میں کھلنے والے کلینک کے قریب سے ملی ہیں۔تفتیشی حکام کے مطابق ان واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف زنا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے جبکہ ان کے خلاف قتل کی دفعات بھی شامل کی جائیں گی۔ کچھ دن قبل جناح اسپتال سے عائشہ نامی جعلی ڈاکٹرپکڑی گئی جس پر شبہ ظاہر کیا گیا کہ ملزمہ غیر قانونی طریقے سے اسقاط حمل کی سہولت فراہم کرتی تھی۔ علاوہ ازیں اکثر بچوں کو پیدائش سے قبل ہی اسقاط حمل کے ذریعے ضائع کر دیا جاتا ہے ۔ایدھی اور چھیپا جیسے فلاحی اداروں کی جانب سے ایسے جرم سے بچنے کے لئے جھولے بھی لگائے گئے ہیں۔اسقاط حمل میں کچھ ڈاکٹرز اور جعلی اسپتال بھی ملوث ہیں۔ پولیس کے مطابق زیادہ تر بچے اسقاط حمل کے ذریعے ضائع کئے جاتے ہیں۔  شہرقائد میں نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ، پولیس ملوث عناصر کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، پولیس کے مطابق زیادہ تر بچے اسقاط حمل کے ذریعے ضائع کئے جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن اور چھیپا کے اعدادوشمار کے مطابق 3 ماہ میں 40 سے زائد نومولودبچوں کی لاشیں مل چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…