گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) بااثر ملزمان نے 3 طلبا کو برہنہ کرکیتشدد کا نشانہ بناڈالا۔گجرات میں رحمانیہ کے علاقے میں انسانیت سوزواقعہ پیش آیا ہے جس میں ملزمان نے 3 طالبعلوں کو اغوا کرنے کے بعد برہنہ کرکے انہیں مرغا بنایا اور پھرتشدد کا نشانہ بناڈالا۔چند روز قبل کالج میں گروپ بندی کی وجہ سے دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تینوں طلبا حسنین،
زین اور اسامہ کو اغواء کرکے ڈیرے میں بند کردیا جہاں ملزمان نے انہیں برہنہ کیا اور پھر مرغا بنا کر ان پر تشدد کرتے رہے۔ملزمان نے واقعہ کی موبائل سے ویڈیو بھی بنائی جو میڈیا نے حاصل کرلی ہے۔ واقعہ کی خبر نشر ہونے پرپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ متاثرہ طالبعلم حسنین کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ،اندراجِ مقدمہ کے بعد پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔