بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

حلقہ بندیوں پر اعتراضات صرف کمیشن ہی سنے گا ٗالیکشن کمیشن

datetime 19  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات صرف کمیشن ہی سنے گا ٗ اوور برڈن ہو جائیگا تاہم ہم کوشش کریں گے ،ہمیں مقررہ وقت میں اعتراضات نمٹانے کیلئے رات تک بیٹھنا پڑا تو بیٹھیں گے ،تمام اعتراضات کو ضلع کی بنیاد پر سناجائیگا۔پیر کو الیکشن کمیشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق کیس کی سماعت ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن کی ، سماعت پر عمران خان کے وکیل شاہد گوندل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے .

شاہد گوندل نے کہا کہ ضابطہ اخلاق سے متعلق کیس ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، ہائی کورٹ میں کیس کا فیصلہ نہیں ہوا ۔ الیکشن کمیشن نے معاملہ ہائیکورٹ میں ہونے کے باعث کیس کی سماعت19 اپریل تک ملتوی کر دی۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے عمران خان ٗبلال یاسین ٗ کیپٹن صفدر ٗطلال چوہدری ٗپرویز رشید سمیت دیگر کو نوٹسز کیے تھے۔اس موقع پر ایڈوکیٹ شاہد گوندل نے کہا کہ اس کیس سے ہٹ کر سوال کرنا چاہتا ہوں،حلقہ بندیوں پر اعتراضات کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کیا جائیگا ؟کیونکہ 800سے اوپر اعتراضات آچکے ہیں جس پر الیکشن کمیشن کے بینچ نے ریمارکس دیئے کہ اعتراضات صرف کمیشن ہی سنے گا ، اوور برڈن ہو جائیگالیکن ہم کوشش کریں گے ،ہمیں مقررہ وقت میں اعتراضات نمٹانے کے لیے رات تک بیٹھنا پڑا تو بیٹھیں گے ،تمام اعتراضات کو ضلع کی بنیاد پر سناجائے گا۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…