جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

عمران خان اورآصف زرداری دونوں کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں،عابد شیر علی

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(سی پی پی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان اورآصف زرداری دونوں کرپشن کے بے تاج بادشاہ ہیں،پیپلزپارٹی نے سندھ میں کرپشن کاانبارلگادیا، پشاورمیں ایک ارب درخت لگانے کی آڑمیں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی،ایک ارب درخت کے پیسے بھی عمران خان کی جیب میں گئے۔عابد شیر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتدارکافیصلہ عوام کریں گے ۔

پیپلزپارٹی نے سندھ میں کرپشن کاانبارلگادیا، پشاورمیں ایک ارب درخت لگانے کی آڑمیں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی،ایک ارب درخت کے پیسے بھی عمران خان کی جیب میں گئے،وزیر مملکت پانی وبجلی کا کہناتھا کہ میٹروبس کوجنگلہ کہنے والے آج خود میٹروبس بنارہے ہیں،نیب کوپشاور کی طرف بھی دھیان دیناچاہئے۔عابد شیر علی نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلی خیبر پختونخواکرپشن میں ملوث ہیں،پنجاب میں 27اورخیبرپختونخوامیں 57ارب کی میٹروبن رہی ہے،ان کا کہناتھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوانے میٹرومیں 30ارب روپے کمیشن لی۔وزیر مملکت نے کہا کہ کرپشن کی داستان آصف زداری سے لکھی جائیگی،لاڑکانہ میں اربوں روپے کی کرپشن کاکوئی نہیں پوچھتا۔ان کا کہناتھا کہ میری لیڈرشپ کبھی پاکستان سے نہیں بھاگے گی،نوازشریف کواہلیہ کی تیمارداری کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی جبکہ ڈاکٹر عاصم کوباہرجانے کی اجازت دیدی گئی۔ان کا کہناتھا کہ نوازشریف کواقامہ کی بنیاد پرنکال دیاگیا،نوازشریف سے کس چیزکابدلہ لیاجارہاہے،وہ کہیں نہیں بھاگ رہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…