اوباڑو(آئی این پی ) صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو میں قرض کے بدلے ایک شخص نے اپنی 10 سالہ بیٹی کا نکاح 30 سالہ شخص سے کروا دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گا ئو ں حسین بھٹو میں پیش آیا جہاں عطا محمد بھٹو نامی ایک شخص نے ایک سال قبل
ایک بااثر شخص اللہ جڑیو سے 25 ہزار روپے قرض سود پر لیا تھا، جو بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ تک جا پہنچا۔قرض ادا نہ کرنے پر عطا محمد نے اپنی 10 سالہ بیٹی کا نکاح اللہ جڑیو کے بیٹے سے کرادیا تاہم رخصتی کیوقت بچی کی چیخ وپکار پر اہل علاقہ نے پولیس کو بلالیا۔