اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ نے حکومت کو وفاقی ہسپتالوں میں تقرریوں سے روک دیا ،عدالت نے سیکرٹری وزیراعظم اور سیکرٹری کیڈ کو طلب کر لیا۔سپریم کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں سہولیات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد کا سب سے بڑا ہسپتال سربراہ سے محروم ہے، پمز کا سربراہ صاف ستھرا شخص چاہیے ۔
اقربا پروری کی بنیاد پر تقرری نہیں ہونی چاہیے۔ چیف جسٹس نے کہا حکومت کے دو ماہ رہ گئے ہیں، نئی حکومت آئے گی تقرریوں کے معاملات دیکھ لے گی۔ دفتری معاملات مکمل نہیں ہوتے، عدالت کی مداخلت کے بغیرکام نہیں ہوتا۔سپریم کورٹ نے حکومت کو وفاقی ہسپتالوں میں تقرریوں سے روکتے ہوئے سیکرٹری وزیراعظم اور سیکرٹری کیڈ کو طلب کر لیا۔