اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے میں پانچ ہزار 43 آسامیاں خالی ہیں، اس وقت سی ڈی اے میں 14 ہزار 410 ملازم کام کر رہے ہیں اور منظور کردہ آسامیاں 19 ہزار 453 ہیں۔ واضح رہے کہ سی ڈی اے میں اس وقت خالی آسامیوں میں بیسویں گریڈکی 11، انیسویں گریڈکی 58،اٹھارہویں گریڈ کی 16،سترہویں گریڈ کی 266 اور سولہویں
گریڈ کی 224 شامل ہیں۔ دیگر خالی آسامیوں میں گریڈ 15کی ایک،گریڈ 14کی 293،گریڈ 13کی 4، گریڈ 12کی 11، گریڈ 11کی 110،گریڈ 10کی 147 آسامیاں خالی ہیں، اسی طرح گریڈ 9کی 215،گریڈ 8کی 91،گریڈ 7کی 312،گریڈ 6کی 157،گریڈ 5کی 478،گریڈ 4کی 188،گریڈ 3کی 77، گریڈ 2کی 122اور گریڈ1کی 2262 آسامیاں خالی ہیں۔