اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے میٹرو منصوبے پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ خان صاحب 27کلو میٹر لاہور میٹرو 30ارب روپے میں بنی اس کے مقابلے میں 26کلو میٹر پشاور میٹرو 57ارب روپے میں بنائی جارہی ہے ٗ کیا خیبر پختون خوا میں کوئی بھوکا نہیں بچا ؟عوام آپ کے جھوٹے پراپیگنڈے کی حقیقت جان چکے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان
نے کہا تھا کہ عوام بھوکے رہیں اور میٹرو پر پیسے لگا دیئے جائیں تو لوگوں کو کیا ملے گا ۔جس کے جواب میں ٹوئٹر پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ خان صاحب! تبھی 27کلومیٹر لاہور میٹرو بس جو 30ارب روپے کی مالیت میں بنی اس کے مقابلے میں 26 کلومیٹر پشاور میٹرو بس 57 ارب روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے ۔ کیا کے پی میں کوئی بھوکا نہیں بچا؟ عوام آپ کے جھوٹے پراپیگنڈہ کی حقیقت جان چکے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ستیاناس اور بیڑہ غرق تھیوری اب نہیں چلے گی۔