بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

کے پی کے میٹرو پراجیکٹ بس سروس منصوبہ ٗ باجوڑ ایجنسی کے 14 سالہ شہاب تعلیم حاصل کرنے کے بجائے کھدائی میں مصروف

datetime 18  مارچ‬‮  2018 |

پشاور (این این آئی)خیبر پختونخوا حکومت کے میگا پراجیکٹ بس سروس میں باجوڑ ایجنسی کے 14 سالہ شہاب تعلیم حاصل کرنے کے بجائے کھدائی میں مصروف دکھائی دیئے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہاب نے بتایا کہ غربت کی وجہ سے یہاں والد کے ساتھ کام کرنے آتا ہوں اور مجھے نہیں معلوم کے اس کی اجرت کتنی ملتی ہے، یہ میرے والد کو معلوم ہے۔

انہوں نے کہاکہ مجھے اسکول جانے کا بے حد شوق ہے ٗپڑھ لکھ کر میں بھی کچھ بننا چاہتا ہوں لیکن گھر کے حالات اجازت نہیں دیتے اور یہ خواب اب ناممکن لگتا ہے۔شہاب کے والد دنیا گْل نے بتایا کہ تنہا گھر کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتا،کوئی لگی بندی روزی نہیں اس لیے اپنے بیٹے کو بھی ساتھ لاتا ہوں جب کہ میں بھی اپنے بیٹے کو اسکول بھیجنا چاہتا ہوں لیکن مالی حالات آڑے آجاتے ہیں۔والد دنیا گْل نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اخراجات زیادہ ہیں جسے وہ برداشت نہیں کر سکتے اور پشاور میں روزگار کے مواقع بھی کم ہیں۔دنیا گْل اور تمام مزدوروں کو فی میٹر کھدائی کرنے پر 160 روپے معاوضہ ملتا ہے۔پشاور سے بچوں کے حقوق کے سرگرم کارکن عمران ٹکر نے بتایا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ 5 سے 16 برس تک کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرے تاہم یہ بڑی مایوس کن بات ہے کہ یہ بچے علم کے حصول کے بجائے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 40 ایسی جگہیں ہیں جہاں کام کرنا انتہائی خطرناک ہے کیونکہ وہاں ہیوی مشینری استعمال کی جاتی ہے جیسے کے بس ریپڈ منصوبہ، ادھر 12 برس تک کہ کمسن بچوں کا کام کرنا منع ہے ٗ 12 برس کے کم سن بچوں پر مکمل طور پر مزدوری کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والوں نے کہا کہ حکومت صوبے میں اپنے طرز کے پہلے میگا پراجیکٹ میں بچوں سے مشقت لینے کا نوٹس لے اور اس حوالے سے ٹھوس اقدامات کرے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…