سیالکوٹ (این این آئی)وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پچھلے ہفتے گولی مار دی جاتی تو میں کیا کرلیتا۔ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ چہرے پر سیاہی پھینکے جانے کا دکھ نہیں ٗ میں نے گھر جا کر چہرہ صاف کر لیا تھا ٗ خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے پھر سفید کپڑے پہن لئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف چوتھی بار بھی وزیر اعظم منتخب ہوں گے۔
وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کوئی طاقت مجھے میاں نواز شریف کے نام سے ووٹ منگنے سے نہیں روک سکتی،ووٹ کا استعمال اللہ کو حاضرناظر جان کر اس ملک کی سرفرازی کیلئے کریں انہوں نے کہاکہ 8 201ء میں میاں نواز شریف کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، پانچ الیکشن مجھے اپنی اولاد سے اتنی محبت نہیں ملی جتتی اہلیان سیالکوٹ سے ملی ۔انہوں نے کہاکہ دنیا ہم تو صرف نواز شریف کا پرچم لیکر آواز بلند کر رہے ہے ووٹ نواز شریف کو ملناہے۔ انہوں نے کہاکہ نئی حلقہ بندیوں میں لوگوں کو اعتراض ہوگا مجھے کوئی اعتراض نہیں ٗمجھے نواز شریف اور اس شہر کے باسیوں کی وفا کے ووٹ ملیں گے اورچھٹے الیکشن میں بھی میرے فلیکس پر نوازشریف کی تصویر ہوگی اور یہ میرے لیے فخر کی بات ہے ،خواجہ آصف اگر کل نہیں ہوگا تو مسلم لیگ ن کو کوئی اور جوائن کریگا۔ انہوں نے کہا کہ مراکش سے لیکر برما تک مسلمان کسی ناکسی مصیبت میں اللہ ہم سے راضی نہیں اگر راضی ہوتا تو فلسطین رہنگیا میں ظلم نہ ہوتا،کسی انسان کی معصومیت کا فائدہ اتھا کر سیاہی دیکر سیاست نہیں ہوتی،31مئی سے ہماری حکومت تحلیل ہو جائے گی پنتالیس سے ساٹھ دنوں میں الیکش ہوگا۔ہمارے دشمن بھی ہم پر الزام نہیں لگا سکتے