کراچی(آئی این پی ) کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب آن لائن ٹیکسی سروس اوبر کا ڈرائیور نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان نے ایک گاڑی پر
فائرنگ کردی جس سے 50 سالہ مرزا شاہ نواز بیگ جاں بحق ہوگیا۔ نامعلوم ملزمان نے مقتول پر تین گولیاں چلائیں جس میں سے دو ڈرائیور کو لگیں۔ ملزمان مقتول کا موبائل یا کوئی دوسری قیمتی چیز لے کر نہیں گئے لیکن جائے وقوعہ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ملزمان نے مقتول کو بلا کر قتل کیا ہے۔