بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کپل نے نئے شو سے متعلق مجھ سے رابطہ نہیں کیا، سنیل

datetime 18  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بھارت کے مقبول مزاحیہ اداکار سنیل گروور کا کہنا ہے کہ کپل شرما نے اپنے نئے شو ’’ فیملی ٹائم ود کپل شرما ‘‘ سے متعلق مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔بھارت میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا کامیڈی پروگرام ’’دی کپل شرما شو‘‘ کی مقبولیت میں گزشتہ سال کمی آئی اور بلآخر شو بند ہوگیا جس کی وجہ میزبان کپل شرما کی ساتھی اداکار سنیل گروور کے ساتھ لڑائی تھی۔

اب کپل نے ایک نئے شو کے ساتھ دھماکے دار انٹری دی ہے اس حوالے سے مداحوں میں بھی بے چینی پائی جاتی ہے کہ ان کے نئے شو میں سنیل گروور بھی مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے نظر آئیں کہ نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک مداح نے سنیل گروور سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ دوبارہ کپل شرما شو میں آجائیں ہم آپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔سنیل گروور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہی مداح کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھائی آپ لوگوں کی طرح کچھ اور لوگ بھی مجھ سے یہی پوچھ رہے ہیں لیکن مجھے اس شو کے لئے کوئی فون نہیں آیا۔ انہوں نے ازراہ مذاق کہا کہ میرا فون نمبر بھی وہی ہے، انتظار کرکے میں نے کوئی اور شو سائن کرلیا ہے، آپ لوگوں کی دعاؤں سے اچھے پروجیکٹ کے ساتھ جڑ گیا ہوں اور جلد ہی آپ لوگوں کے سامنے آؤں گا۔واضح رہے’’دی کپل شرما شو‘‘ میں کپل کے ساتھی اداکار سنیل گروور سے جھگڑے کی وجہ سے شو کے دیگر اہم کردار بھی اس پروگرام سے الگ ہوگئے بعد ازاں شو کی مقبولیت میں کمی اور کپل کی خراب صحت کی وجہ سے شو کو بند کرنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…