میرپورخاص(این این آئی )میرپورخاص کے نجی ڈینٹل کالج کی طالبہ کی ہاسٹل میں پراسرار موت،20سالہ زریش کی لاش ہاسٹل کے باہر گٹر میں پڑی ملی ، علاقے میں خوف و ہراس ،میرپورخاص کے نجی ڈینٹل کالج میں زیر تعلیم پنجاب کے خان پور ضلع کی رہائشی سال اول کی طالبہ زریش والد ذوالفقار علی انصاری کی نعش ڈھولن آباد میں ڈینٹل کالج کی ہاسٹل کی پچھلی
گلی کےگٹر کے پاس سے ملیپولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کیا ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکی نے ہاسٹل کی چھت سے کود کر مبینہ خودکشی کی ہے واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے ہاسٹل کو گھیرے میں لیکر وہاں موجود چوکیدار ،باورچی اور کام کرنے والی ماسی سے کئی گھنٹے پوچھ گچھ کی ایس ایس پی میرپورخاص نظیر میر بحر کے مطابق لڑکی کی موت خود کشی کا شاخسانہ معلوم ہوتی ہے لیکن پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے بعد تحقیقات کا دائرہ کار بڑھائیں گے ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ہاسٹل میں سی سی ٹی وی کیمرے موجود نہیں جسکی وجہ سے ہاسٹل کے اندرونی معاملات کے بارے میں مشکلات پیش آرہی ہیں تاہم ذرائع کے مطابق لڑکی کا موبائل فون پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے جسکے ذریعے بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں،واقع کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور پولیس کی نفری کو ہاسٹل کے اطراف تعینات کردیا گیا ہے واضع رہے کہ نجی ڈینٹل کالج کا فی میل ہاسٹل ایک کاروباری علاقے میں واقع ہے جوکہ کرایے پر لیا گیا ہے ۔