بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

موجودہ حکمران مظلوموں کی بد دعاؤں سے اللہ کی پکڑ میں آ چکے ،نوازشریف اور عمران خان کو جوتے کیوں پڑے؟ عائشہ گلالئی نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 17  مارچ‬‮  2018 |

دنیاپور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی چیئرپرسن عائشہ گلا لئی نے کہا ہے موجودہ حکمران مظلوموں کی بد دعاؤں سے اللہ کی پکڑ میں آ چکے ہیں ملک میں تبدیلی لانے کا دعویٰ کرنے والے عمران خان بھی روایتی اور موروثی سیاست کر رہے ہیں ،پی ٹی آئی گل لئی مظلوم عوام کے حقوق کیلئے ظالموں کے خلاف جہاد کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی پریس کلب دنیاپور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا عمران خان جو ملک میں تبدیلی لانے کے دعوے کرتے تھےانہوں بھی پیسے کی سیاست اور موروثی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں علاوہ لودھراں کے حلقے میں علی خان ترین کے علاوہ کوئی اور امیدوار نظر نہیں آیا مگر اسے بھی عوام نے مسترد کر کے ثابت کر دیا کے عوام بھی پیسے اور جاگیردارانہ نظام کی روایتی سیاست نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا ان کی جماعت ملک میں مودبانہ سیاست کو فروغ دے گی کیوں کہ نواز شریف اور مریم نواز کا عدلیہ پر تنقید کرنا اچھی سیاست نہیں کیونکہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ملک میں کرپٹ نظام کے خلاف اب انقلابی گھنٹیاں بجنے لگی ہے جس کا اظہار عوام سیاستدانوں پر سیاہی اور جوتے پھینک کر شروع کردیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹ نظام کی بدولت 10 فیصد طبقہ 90 فیصد عوام پر حکمرانی کر رہا ہے جس کے باعث غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا چلا جارہا ہے غریب مزدور کسان طبقہ معاشی طور پر تباہ ہوچکا ہے پی ٹی آئی گلالئی ملک بھر سے تمام چھوٹی جماعتوں اور مخلص کارکنوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے غریب عوام کی نمائندگی کرے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سینٹ کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کی حمایت صرف اس لئے کی کے پیپلزپارٹی اداروں کا احترام کرتی ہے اس موقع پر پی ٹی آئی گلالئی کے میڈیا کوآرڈنیٹر ملک منصور احمد و پی ٹی آئی گلالئی کے کارکنان بھی موجود تھے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…