کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم کے سابق رہنما اور معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پیر 19مارچ کو ایک پر یس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔تحریک انصاف کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنما بھی موجود ہوں گے۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کے علاوہ مزید شمولیتوں کا بھی امکان ہے۔