اسلام آباد(نیوزڈیسک)عام انتخابات،نگران وزیراعظم کس کو بنایاجارہا ہے؟ وزیراعظم نے کس کا نام فائنل کرلیا؟ ایسی اہم سیاسی شخصیت کانام سامنے آگیا کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نگران وزیراعظم کے لئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اور معروف سیاسی شخصیت سید فخر امام کا نام تجویز کیا ہے اور وہ جلد ہی اس سلسلے میں ن لیگ کی اعلیٰ قیادت، میاں نوازشریف ،
شہبازشریف سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت شروع کردیں گے، ذرائع کے مطابق اگر ن لیگ اور اتحادی جماعتوں نے اتفاق کرلیا تو دیگر جماعتوں سے بھی اس سلسلے میں اتفاق رائے پیداکرنے کی کوششیں کی جائیں گی ،معلو م ہوا ہے کہ اس سلسلے میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پیپلزپارٹی سے پہلے ہی رابطے جاری ہیں ۔متوقع طورپر سید فخر امام نگران وزیراعظم کا عہدہ سنبھال سکتے ہیں۔