اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

خود کش دھماکے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)رائیونڈ اجتماع گاہ کے قریب چیک پوسٹ پر خود کش حملے میں شہید ہونے والے پانچ پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ میں گورنر ملک محمد رفیق رجوانہ، وزیر اعلیٰ شہباز شریف،وزیر انسداد دہشتگردی کرنل (ر) ایوب گادھی ، کور کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر نوید حیات ، چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) زاہد سعید ،ایڈیشنل سیکرٹری ہوم میجر (ر) اعظم سلیمان،آئی جی پنجاب عارف نواز،سی سی پی او امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی رائے طاہر سمیت دیگر عسکری و پولیس حکام اور پولیس کے جوانوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔

شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کی میتیں ڈیڈ ہاؤس سے ایمبولینسز کے ذریعے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ پہنچائی گئیں ۔اعلیٰ شخصیات کی آمد کے پیش نظر حساس ادارے اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور اطراف کے علاقوں میں پیٹرولنگ کی جاتی رہی ۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کی روح کے ایصال ثواب، دہشتگردی کے خاتمے ، ملک کی سلامتی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی گئی ۔ بعد ازاں پولیس کے دستے نے شہداء کے جسد خاکی کو سلامی دی اور اس کے بعد گورنر ، وزیر اعلیٰ ، کور کمانڈر ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سمیت دیگر کی جانب سے پھول چڑھائے گئے ۔ نماز جنازہ کے بعد میتوں کو تدفین کے لئے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…