بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رائیونڈ کیلئے مخصوص تھریٹ نہیں تھا ،پولیس کی قربانی کیوجہ سے بہت بڑے نقصان سے بچ گئے‘ آئی جی پنجاب

datetime 15  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پولیس کے جوانوں کی قربانی کی وجہ سے بہت بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں ،پولیس نے حملہ آور کو روکا جس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، کسی ملک دشمن ایجنسی کے ملوث ہونے بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگاتاہم تحقیقات جاری ہیں اور اس کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچ جائیں گے،پی ایس ایل میچز کے حوالے سے تمام اداروں سے مشاورت کرینگے اور آج جمعہ کے روز حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں شہید اہلکاروں کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب عارف نواز نے بتایا کہ سکیورٹی پوائنٹ پر بریفنگ کاسیشن جاری تھاکہ اجتماع گاہ سے پانچ سو میٹر دور پولیس کی جانب سے روکنے پر خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا ۔ اس واقعہ میں چھ پولیس جوان ،چار سویلینز شہید ہوئے جبکہ اے ایس پی اور ایس ایچ او سمیت 18پولیس اہلکار اور 15سویلینز زخمی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں او رمحرکات کا جائزہ لیا جارہا ہے ، خود کش حملہ آور کی ٹانگیں اور دیگر کچھ اعضاء مل گئے ہیں جن کا ڈین این اے کرا رہے ہیں اور بہت جلد اس کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجتماع گاہ کا ایریا کھلا ہے سے سو فیصد محفوظ بنانا نا ممکنات میں سے ہے ۔ اس وقت 60ہزار کا اجتماع تھا ،اتنے زیادہ لوگوں کو سرچ کرنا اور ان کی تصدیق کرنا ممکن نہیں ۔پولیس جوانوں کی قربانی کی وجہ سے بہت بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں ۔ انہوں نے پی ایس ایل میچز کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس حوالے سے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور دیگر اداروں سے بھی مشاورت کریں گے اور آج جمعہ تک اتفاق رائے سے فیصلہ کر لیا جائے گا ۔ انہوں نے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی پی ایس ایل کے میچز سے قبل تحریبی کارروائی میں ملک دشمن ایجنسی کے ملوث ہونے بارے سوال کے جواب میں کہا کہ اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن ہم تحقیقات کررہے ہیں اور جو بھی حقائق ہوں گے انہیں میڈیا کے سامنے لایا جائے گا ۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میںں کہا کہ جس جگہ دھماکہ ہوا ہے اس کیلئے تھریٹ موجود نہیں تھاالبتہ جہاں تھریٹ موجود ہیں وہاں پر سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…