منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

امیتابھ بچن کے پاکستان میں موجود ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

datetime 15  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی /پشاور(این این آئی) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے پاکستان میں موجود ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چند روزقبل انٹرنیٹ پر امیتابھ بچن کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں امیتابھ عمر رسیدہ اور بوڑھے نظرآرہے ہیں تصویر دیکھ کرلوگوں نے خیال ظاہر کیا کہ یہ فلم ٹھگ آف ہندوستان میں بگ کی پہلی جھلک ہے جس میں انہیں کافی بوڑھا اور کمزور دکھایا گیا ہے ۔

تاہم حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ تصویر امیتابھ کی نہیں بلکہ ان کے ہم شکل کی ہے جو گزشتہ برس پاکستان میں کھینچی گئی تھی۔ اس تصویر کے وائرل ہونے کی ایک اور وجہ کل امیتابھ بچن کی خراب طبیعت بھی تھی جس کی اطلاع خود انہوں نے ٹویٹر پر دی تھی۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ امیتابھ بچن بیماری کی وجہ سے اتنے زیادہ کمزور ہوگئے ہیں اوران کی یہ حالت ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ تصویر دراصل امیتابھ بچن کی ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کی پہلی جھلک کی یا ان کی بیماری کی نہیں، بلکہ یہ تصویر پاکستان میں مقیم افغانی مہاجر کی ہے جس کا نام شابوز ہے۔ اس شخص کی تصویر گزشتہ برس جنوری میں فوٹو گرافر سٹیو مک کری نے کھینچی تھی اور اسے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا’’ یہ تصویر پاکستان میں قائم افغان مہاجرین کیمپ میں موجود 68 سالہ شخص شابوز کی ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…