بیجنگ (آئی این پی/شِنہوا)خبر رسا ں ایجنسی چائینہ نیو ز سروس کی اطلاع کے مطابق آئندہ چند دہائیوں میں چین کے خلائی مشنوں کے ’’سپر پلان‘‘ میں چاند پر اترنے ،مریخ کی تحقیق اور خلائی شٹل شامل ہیں ، چین کی خلائی ٹیکنالوجی اکادمی کے ژانگ مینگ فی کے مطابق دوسرے مشن میں مریخ سے تحقیق کے نمونوں کی واپسی شامل ہو گی۔اکادمی نے ایسے نئے انسان بردار خلائی جہاز کے بارے میں تحقیق کا آغاز کر دیا ہے جو انسان کو
چاند پر بھیجنے سمیت متعدد مقاصد کیلئے استعمال ہو سکتا ہے ۔ چین کی خلائی سائنس و صنعتی کارپوریشن خلائی شٹل کی ایسی نئی قسم پر کام کر رہی ہے جس سے خلائی سفر ممکن ہو گا ، دریں اثناء چین کی لانچ وہیکل ٹیکنالوجی اکادمی دوبارہ قابل استعمال خلائی جہازوں کیساتھ خلائی سفری اخراجات کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،توقع ہے سامان اور انسانوں کو لے جانے کیلئے بنایا جانے والا بھاری راکٹ 2030کے لگ بھگ پہلی پرواز کرے گا۔