اسلام آباد(سی پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کی دوڑمیں پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف آمنے سامنے آ گئیں ،تحریک انصاف نے پی پی کی جانب سے اپنا قائد حزب اختلاف لانے پر تحفظات کا اظہار کردیااور شیری رحمان کے مقابلے میں اپنا امیدوارلانے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی ذرائع کا کہناہے کہ فاٹا، آزاد ارکان اور ایم کیو ایم کی حمایت حاصل ہے ،
پارٹی کی پارلیمانی قیادت نے عمران خان کو باضابطہ طور پر اپنا امیدوار نامزد کرنے کا مشورہ دیا ہے،پی ٹی آئی کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی سینیٹ میں تنہائی کا شکار ہے ،پی پی اتحاد کا فائدہ اٹھا کر ڈپٹی چیئرمین لے چکی ہے ،پی ٹی آئی کو قائد حزب اختلاف سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے امیدوارسلیم مانڈوی والا کی کی حمایت کی تھی۔