بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

چینی کمپنی کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان،8گھنٹے میں بیٹری فل چارج ، 150 کلومیٹر تک چلے گی

datetime 14  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد(سی پی پی) چائنہ کی ایک کمپنی نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔چینی شہر لانزو کے تجارتی وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور تاجر برادری کے ساتھ باہمی دلچسپی کے شعبوں میں کاروباری شراکتیں قائم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وفد میں اسکیلیٹرز، ایلیویٹرز اور لفٹیں تیار کرنے، بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی فرمز سمیت دیگر کمپنیوں کے نمائندگان شامل تھے۔

چینی وفد کے سربراہ سویسیان پے نے کہا کہ چینی کمپنی ایسٹرن ایلیویٹرز بلند عمارتوں، ایئرپورٹس اور بڑے شاپنگ مالز میں استعمال ہونے والے ہیوی ڈیوٹی اسکیلیٹرز، ایلیویٹرز اور لفٹیں تیار کرتی ہے جو اپنے اعلی معیار اور بہتر سروس کی وجہ سے مشہور ہے۔وفد میں شامل بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی کمپنی پاکستان میں اس گاڑی کو متعارف کرانا چاہتی ہے، گاڑی کی بیٹری 6 سے 8 گھنٹے میں فل چارج ہو جاتی ہے جو 150 کلومیٹر تک چلتی ہے، گاڑی کو دوبارہ چارج کرنے کے لیے ری چارجنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرنے کا مقصد ان شعبوں میں کاروباری شراکتیں قائم کرنے کے لیے مقامی پارٹنرز کو تلاش کرنا ہے۔تجارتی وفد کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے چین اور پاکستان کو طویل المدت پارٹنرشپ کی راہ پر ڈال دیا ہے اور وہ پاکستان کی تاجر برادری کے ساتھ باہمی فائدہ مند کاروباری شراکتیں قائم کرنا چاہتے ہیں۔اسلام آباد چیمبرکے سینئر نائب صدر محمد نوید نے اس موقع پر کہا کہ سی پیک کی وجہ سے پاکستان میں مختلف شعبوں میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے بہت سے نئے مواقع پیدا ہو چکے ہیں یہ مناسب وقت ہے کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں ٹیکنالوجی کی منتقلی کر کے دلچسپی کے شعبوں میں جوائنٹ وینچرز پر توجہ دیں،

پاکستان میں بہت سے نئے تعمیراتی منصوبوں پر کام جاری ہے جن میں ہیوی ڈیوٹی اسکیلیٹرز، ایلیویٹرز اور لفٹوں کی طلب موجود ہے۔محمد نوید نے مزید کہا کہ چینی سرمایہ کار پاکستان میں ہی یہ مصنوعات تیار کی صنعت لگانے کی کوشش کریں جس سے وہ پاکستان کی ضرورت پوری کرنے کے ساتھ خطے کے ممالک کو اپنی مصنوعات برآمد کرنے کے قابل ہوں گے۔ محمد نوید نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر سی پیک سہولتی مرکز قائم کرے گا جس میں چیمبر کے ممبران کو چینی زبان بھی سکھائی جائے گی تاکہ وہ چین کے نجی شعبہ کے ساتھ بات چیت کرنے اور کاروباری معاملات طے کرنے میں سہولت محسوس کریں۔چیمبر کے نائب صدر نثار مرزا نے امید ظاہر کی کہ چینی وفد کے دورے سے دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان کاروباری شراکتیں قائم کرنے کی طرف مثبت پیش رفت ہوگی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…