اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

راجہ ظفر الحق کو کس نے ووٹ نہیں دیا اور کون بک گیا؟(ن) لیگ نے چیئرمین ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کم ووٹ ملنے پر بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 13  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کم ووٹ ملنے پر تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ، تحقیقاتی کمیٹی 15روز میں اپنی رپورٹ نواز شریف اور شہباز شریف کو پیش کریگی ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم محمد نوازشریف چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں راجا ظفرالحق کی شکست پر نالاں ہیں ۔ اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو سینیٹ الیکشن کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ

لے گی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی (ن) لیگ اور اتحادیوں سے راجہ ظفرالحق اور عثمان کاکڑ کو کم ووٹ دینے کی تحقیقات کرے گی، تحقیقات کی جائے گی کہ کس نے ووٹ نہیں دیا اور کوئی بکا تو نہیں۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی 15 روز میں رپورٹ نواز شریف اور شہباز شریف کو پیش کر ے گی۔دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں جو کچھ ہوا اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ایک انٹرویومیں مشاہد اللہ خان نے کہ اکہ کچھ لوگوں نے ہم سے وعدہ کر کے بھی ووٹ نہیں دیا، اس معاملے میں اصل کردار ان لوگوں کا ہے جو اس منظر میں نظر نہیں آرہے۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ تحقیقات کر رہے ہیں کہ کس طرح ممکنہ ووٹ ہمارے امیدواروں کو نہیں ملے۔مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما میاں جاوید لطیف نے بات کرتے ہوئے کہا کہ چند کمزور لوگ دباؤ برداشت نہ کر سکے اور انہوں نے ووٹ نہیں دیا تاہم اتحادی جماعتوں کے لوگوں نے دباؤ بھی برداشت کیا اور ووٹ دیا۔جاوید لطیف نے کہا کہ نئے پاکستان اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے آج بے نقاب ہوگئے ٗ آنے والے دنوں میں نواز شریف مخالف لوگوں کو اکھٹا کیا جائیگا۔یاد رہے کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابی عمل میں مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں کے امیدواروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین اعتراف کرچکی ہیں کہ انہوں نے اپنی جماعت کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…