ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

مریدکے ،کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار ،اعتراف جرم کر لیا،اس سے قبل کتنے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا؟ شرمناک انکشافات

datetime 13  مارچ‬‮  2018 |

مریدکے ( این این آئی)مریدکے کی آبادی چوہڑہ میں کمسن بچی ایمان فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد پھندہ دیکر قتل کرنے والا بائیس سالا ملزم بابر عرف للی گرفتار ملزم کا اعتراف جرم ڈی پی او کا پولیس پارٹی کیلئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان ۔ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز ورک نے کمسن ایمان فاطمہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا ایمان فاطمہ سو موار کے روز بچوں سے کھیلتے شام کے وقت گاوں کے قریب بیریوں پر

بیر توڑنے گئی دیگر بچے گھر چلے گئے جبکہ اسی گاوں کے رہائیشی نوجوان بابر نے بچی کو یرغمال بنا لیا اور زیادتی کا نشانہ بناکر قتل کردیا قصورر سانحہ نے چو نکہ پوری قوم کو پریشان کر رکھا ہے اس واقع کا وزیر اعلی نے سخت نوٹس بھی لیا جس پر چار خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں پولیس نے موقع سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں گھر گھر تلاشی لی تو بابر مشکوک پایا گیا جس نے دوران پوچھ گچھ اعتراف جرم کرلیا جبکہ ملزم بابر نے میڈیا کے سامنے گفتگو کرتے کہا وہ موبائل فون پر بلیو فلم دیکھتا ہے جس کی وجہ سے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا ہے اور اب تک دیگر پانچ بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے ایک مرتبہ پکڑا گیا مگر رشوت دیکر بچ نکلا اس نے کہا اس سے سنگین غلطی ہوئی ہے اس نے زیادتی کے بعد پہلے ہاتھوں سے اسکا گلا دبایا پھراس کی شلوار سے پھندا دیکر مار ڈالا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…