منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

میٹرک پاس لیڈی ڈاکٹر رنگے ہاتھوں پکڑی گئی،ملزمہ بڑے سرکاری ہسپتال میں کیا کررہی تھی اور اس سے گرفتاری کے وقت کیا کچھ برآمد ہوا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 13  مارچ‬‮  2018

کراچی(نیوزڈیسک)میٹرک پاس لیڈی ڈاکٹر رنگے ہاتھوں پکڑی گئی،ملزمہ بڑے سرکاری ہسپتال میں کیا کررہی تھی اور اس سے گرفتاری کے وقت کیا کچھ برآمد ہوا؟ حیرت انگیزانکشافات، تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال سے گرفتار جعلی لیڈی ڈاکٹر عائشہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیاہے ۔ وومن پولیس اسٹیشن کی تفتیشی افسر نے عدالت سے گرفتارہونے والی میٹرک پاس لیڈی ڈاکٹرملزمہ کے 14 دن کے ریمانڈ کی درخواست کی تھی۔

عدالت نے پولیس کو جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔ ملزمہ کے وکیل نے پولیس موقف کی تردید کی اور کہا کہ کوئی جعلسازی نہیں کی۔ ملزمہ گزشتہ ایک سال سے جناح اسپتال کے گائنی وارڈ کی ایک ڈاکٹر کے ساتھ اسسٹنٹ کے طور پر کام کر رہی تھی۔ اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے موقف اختیار کیا کہ عائشہ کو گزشتہ روز ہی اسپتال کے گائنی وارڈ میں دیکھا گیا، سیکورٹی کے عملے نے رپورٹ کی۔ وومن پولیس کو طلب کرکے اسے حوالے کیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق عائشہ نامی خاتون میٹرک پاس ہے۔لیڈی ہیلتھ ورکر کی بھی کوئی سند نہیں ہے۔ گزشتہ ایک برس سے جناح اسپتال کے گائنی وارڈ میں بطور ڈاکٹر جاب کررہی تھی۔ اس کے بیگ سے مشکوک دوائیں، بلڈر پریشر اور د ل کی دھڑکن چیک کرنے والے آلات بھی برآمد ہوئے۔



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…