اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن سے قبل اراکین پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز کا اجرا، سپریم کورٹ نے نوٹس لے لیا،ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ترقیاتی فنڈز کے اجرا سے متعلق تفصیلات سےاگلی سماعت پر آگاہ کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن سے قبل اراکین پارلیمنٹ کو ترقیاتی فنڈز کے اجرا سے متعلق چیف جسٹس نے آج سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کی ۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس
دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو معلوم ہوا ہے کہ الیکشن سے قبل اراکین پارلیمنٹ کو حکومت کی جانب سے کروڑوں کے ترقیاتی فنڈز کا اجرا کیا گیا ہے۔کیا الیکشن سے قبل اراکین پارلیمنٹ کو کروڑوں کے جاری کردہ ترقیاتی فنڈز رشوت اور دھاندلی نہیں؟چیف جسٹس نے عدالت میں موجود ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ ترقیاتی فنڈز کے اجراسے متعلق تفصیلات سے عدالت کو اگلی سماعت پر آگاہ کریں۔