لاہور ( این این آئی) پٹیالہ گھرانے کے نامور گلوکار استاد حامد علی خان نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں کلاسیکل موسیقی کو زندہ رکھنا بھی ایک فن ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ صدیوں سے کلاسیکل موسیقی برصغیر کا حصہ رہی ہے اور نامور گائیک بادشاہوں اور راجائوں کے دربار میں گائیکی کی بدولت بڑا مقام رکھتے
تھے ،راجہ ، مہاراجہ گلوکاروںکو بڑی عزت اور مرتبہ دیا کرتے تھے لیکن وقت کے ساتھ چیزیںبدلنی شروع ہو گئیں اور آج کلاسیکل موسیقی کا فن زوال پذیر ہوتا جا رہا ہے اس حوالے سے حکومت کو چاہیے کہ اس فن کو زندہ رکھنے کیلئے فوری اقدامات کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اصل گائیکی ہی کلاسیکل موسیقی ہے ۔