بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

اسمارٹ گلاسز کے روپ میں منفرد ہیڈ فون

datetime 11  مارچ‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گوگل اور اسنیپ چیٹ سمیت کئی دیگر ٹیکنالوجی کمپنیز کی جانب سے متعارف کرائے گئے گلاسز اپنی مثال آپ ہیں،جن میں نہ صرف کیمرے ہوتے ہیں بلکہ وہ موبائل اور کمپیویٹر کی طرح آنکھوں کے اشاروں پر کام بھی کرتے ہیں۔ تاہم اب ٹیکنالوجی کی نئی کمپنی ’باس‘ نے ایک منفرد گلاسز متعارف کرانے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، جن میں حیران کن طور پر کیمرہ نہیں۔

اگرچہ باس کے اسمارٹ گلاسز میں ’آرگومینٹڈ ریئلٹٰی‘ (اے آر) ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، تاہم ان میں کیمرہ نہیں دیا گیا۔ ان گلاسز کو خصوصی طور پر صارف کے آس پاس ہونے والے آڈیو کی کوالٹی کو بڑھانا ہے، تاہم گلاسز میں موجود اسکرینز کے ذریعے کئی فیچرز اور ایپس استعمال کی جاسکیں گی۔ باس کے ان اے آر ٹیکنالوجی سے لیس خصوصی گلاسز کی خاص بات یہ ہوگی کہ یہ تمام مناظر کو افزودہ حقیقت میں پیش کریں گے، یعنی یہ ایچ ڈی اور ورچوئل ریئلٹی کا متبادل کی طرح حقیقی مناظر کو انتہائی خوبصورت کرکے پیش کریں گے۔ ان خصوصی اسمارٹ اے آر گلاسز کو صارف اپنے سر کو ہلانے سے بھی کنٹرول کر سکے گا، یہ انٹرنیٹ اور خصوصی ایپ کے ذریعے ہزاروں آڈیو گانوں کی لائبریری سے بھی منسلک ہوں گے۔ امکان ہے کہ ان اے آر گلاسز میں ٹرانسلیشن کا فیچر بھی دیا جائے گا، جو کسی بھی شخص کی جانب سے بولے جانے والی زبان کا ترجمہ کرکے آڈیو کی صورت میں صارف کو سہولت فراہم کرے گا۔ ان گلاسز کے شیشوں سے اگرچہ کیمرہ اور موبائل کا کام نہیں لیا جاسکے گا، تاہم یہ اسکرین کی طرح کئی انٹریٹ ایپس چلانے میں کام آسکیں گے۔ فوری طور پر یہ پتہ نہیں چل سکا کہ کمپنی ان گلاسز کو کب متعارف کرائے گی، تاہم امکان ہے کہ جلد ہی انہیں پہلے امریکا، پھر یورپ اور بعد ازاں ایشیا میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ گلاسز گوگل اور اسنیپ چیٹ کے کیمروں سے لیس چشموں سے زیادہ مقبول ہوں گے۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…