جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’سعد صاحب ہن دسو جو کچھ اخبارات وچ کہندے ہو‘‘ سیاسی تقریر نہیں سیدھی بات کریں،سپریم کورٹ میں خواجہ سعد رفیق کے ساتھ کیا ہوا؟حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے سپریم کورٹ میں پیش ہوکر پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی ملکیت کے الزام کو مسترد کردیاجس پر عدالت نے بیان حلفی طلب کرلیا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں ایل ڈی اے سٹی سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔

عدالت کے طلب کرنے پر وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق عدالت میں پیش ہوئے ۔ چیف جسٹس نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سعد صاحب ہن دسو جو کچھ اخبارات وچ کہندے ہو۔ سعد رفیق نے عدالت کو بتایا کہ میرا پیراگون سٹی سے کوئی تعلق نہیں، پیراگون سٹی شیئرہولڈر ان کے ووٹرز اور سپورٹرز ہیں۔اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سارا شہر کہہ رہا ہے کہ پیرا گون آپ کا ہے اور آپ نے کہا کہ کوئی تعلق نہیں، نیب تحقیقات کررہی ہے تو نیب اپنا کام جاری رکھے۔خواجہ سعد نے جواباً کہا کہ یہ الزامات سن سن کر کان پک چکے ہیں ۔ جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی تقریر نہیں سیدھی بات کریں۔وزیر ریلوے نے عدالت کو بتایا کہ ان کا کسی ہاؤسنگ سوسائٹی یا ٹوئن ٹاور سے کوئی تعلق نہیں، ان کے خلاف جو لوگ میڈیا ٹرائل کر رہے ہیں انہیں اچھی طرح جانتے ہیں۔فاضل عدالت نے وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق سے پیرا گون سٹی کی ملکیت سے متعلق بیان حلفی طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…