جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

عرفان خان کی بیوی اپنے شوہر سے متعلق افواہوں پر پھٹ پڑیں

datetime 10  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی(این این آئی)نامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان کی بیوی ستاپا سکدار اپنے شوہر کی بیماری اور برین کینسر کے حوالے سے گردش کرنیوالی افواہوں پر پھٹ پڑیں۔بھارتی فلم انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عرفان خان نے چند روز قبل ٹویٹر پر اپنی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ کئی روز سے وہ اپنی زندگی میں بے یقینی سی محسوس کررہے ہیں اور انہیں ایک خطرناک بیماری نے گھیر لیا تاہم انہوں نے یہ بتانے سے گریز کیا تھا کہ انہیں کون سی بیماری لاحق ہوگئی ہے۔

عرفان خان کی اس پوسٹ نے میڈیا سمیت پورے بالی ووڈ میں ہلچل مچادی تھی اور ہر طرف ان کی بیماری سے متعلق افواہیں اور قیاس آرائیاں گردش کرنے لگی تھیں کہ عرفان خان دماغ کے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں اور ان دنوں ممبئی کے کوکیلا بین ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم عرفان خان کی جانب سے انہیں برین ٹیومر ہونے کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی تاہم اب ان کی اہلیہ ستاپا سکدار نے فیس بک پر اپنی شوہر کی بیماری سے متعلق گردش کرنے والی افواہو ں پر خاموشی توڑدی ہے۔ستاپا نے اپنی فیس بک پوسٹ میں سب سے پہلے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عرفان خان کی بیماری کی خبر سن کر فکرمندی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا بعد ازاں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان کے شوہر کی بیماری سے متعلق غلط خبریں پھیلانی بند کی جائیں’’ہمیں اپنا وقت اور قیمتی توانائی اس بات پر ضائع نہیں کرنی چاہئے کہ آخر عرفان خان کو ہواکیاہے۔‘‘’’میرا سب سے اچھا دوست اور میری زندگی کا ساتھی اس وقت اپنی زندگی میں آنے والی پریشانیوں اور رکاوٹوں سے لڑرہا ہے، میں ان تمام لوگوں سے معذرت کرنا چاہتی ہوں جن کے پیغامات اور فون کالز کے جواب نہیں دے سکی۔ لیکن میں آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ دنیا بھر سے موصول ہونے والی دعاؤں، چاہتوں اور نیک تمناؤں کے باعث آپ کی شکرگزار ہوں۔ میری آپ سب سے درخواست ہے کہ مہربانی کرکے زندگی کی خوبصورتی پر توجہ مرکوزرکھیں اور ایک فاتح کی طرح زندگی کے رقص کا مزہ لیں میری فیملی بھی بہت جلد اس رقص میں شامل ہوجائے گی، دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکریہ۔‘‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…