انٹار کٹیکا (مانیٹرنگ ڈیسک) جانوروں کی سیلفی ہمیشہ سے حیران کن اور لوگوں کو دنگ کردیتی ہیں اور اب اس مجموعے میں ایک اور تصویر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ جی ہاں انٹار کٹیکا میں پینگوئن کی ‘سیلفی’ نے اس وقت دنیا میں دھوم مچائی ہوئی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق آسٹریلین انٹارٹک ڈویژن کے ایک محقق ایڈی گولیٹ نے اپنا کیمرہ انٹارکٹیکا میں ایک جگہ پینگوئن کی اس قسم کی کالونی کے قریب رکھا جو ان پرندوں مٰیں سب سے بڑی اور بھاری ہوتی ہے۔
سیلفی لینے میں مہارت رکھنے والا پانڈا جیسے ہی انہوں نے کیمرہ رکھا تو کچھ دیر بعد 2 پینگوئنز چہل قدمی کرتے ہوئے وہاں آگئے اور کیمرہ چیک کرنے لگے۔ چونکہ اس کیمرہ میں ریکارڈنگ جاری تھی تو اس نے ان پرندوں کی انتہائی قریب سے دلچسپ تصاویر اور ویڈیو لے لیں۔ اس ویڈیو کی ریکارڈنگ آپ نیچے بھی دیکھ سکتے ہیں۔ سیلفی کے وہ 7 انداز جن پر پابندی عائد کر دینی چاہیے تیکنیکی طور پر چونکہ کیمرہ میں ویڈیو پہلے سے ریکارڈ ہورہی تھی تو پرندوں کی جانب سے اسے اپنی سیلفی لینا تو نہیں کہا جاسکتا، مگر چونکہ اس فوٹیج نے دنیا بھر کے لوگوں کو حیران کردیا،اسی لیے اسے وائرل سیلفی قرار دے دیا گیا ہے۔ تاہم اس کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ جس شخص کا یہ کیمرہ ہے، اسے اس پر کسی قسم کے قانونی مسائل کا سامنا نہیں ہوگا جیسا 2011 میں ایک بندر کی جانب سے سیلفی پر فوٹوگرافر ڈیوڈ سلیٹر کو ہوا تھا۔ فیس بک پر اس ویڈیو کو ہزاروں بار دیکھا جبکہ ایک ہزار سے زائد بار شیئر کیا جاچکا ہے جبکہ ٹوئٹر پر 5 ہزار سے زیادہ ری ٹوئیٹس اور 11 ہزار سے زائد لائیکس مل چکے ہیں۔