پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

کشمالہ طارق نے معروف صحافی مطیع اللہ جان پر حملہ کیوں کروایا؟شرمناک وجوہات سامنے آگئیں

datetime 9  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی محتسب برائے خواتین کشمالہ طارق کے دفتر میں اہلکاروں نے معروف صحافی مطیع اللہ جان پر حملہ کیا تھا ۔ اس حملے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ مطیع اللہ جان نے دوران انٹرویو کشمالہ طارق سے ایسے سوالات پوچھ لئے تھے جن کے وہ جواب نہیں دے سکیں اور غصے میں آکر انہوں نے مطیع اللہ جان پر حملہ کروادیا۔

کشمالہ طارق کے اس انٹرویو کے دوران مطیع اللہ جان نے ان سے سوال پوچھا تھا کہ آپ کو کس بنیاد پر پاکستان مسلم لیگ ق کی طرف سے پارلیمنٹ میں خواتین کی مخصوص نشست کیلئے منتخب کیا گیا تھا جس کا جواب دیتے ہوئے کشمالہ طارق کا کہنا تھا کہ آپ یہ سوال ان سے پوچھیں جنہوں نے مجھے منتخب کیا تھا۔ مطیع اللہ جان نے سوال پوچھا کہ کیا آپ نے خواتین کی مخصوص نشست کیلئے اپلائی کیا تھا؟کشمالہ کا کہنا تھا کہ ہاں میں نے اپلائی کیا تھا لیکن مجھے کیوں منتخب کیا گیا آپ یہ سوال ق لیگ کی قیادت سے پوچھیں اور اس وقت میاں اظہر ق لیگ کے سربراہ تھے۔ مطیع اللہ جان نے کشمالہ طارق سے سوال کیا کہ آپ وفاقی محتسب برائے خواتین کے عہدہ پر تعینات کی گئیں ہیں کیا آپ بتا سکتی ہیں کہ کس بنیاد پر آپ کو یہ عہدہ دیا گیا جس پر کشمالہ طارق نے ایک بار پھر وہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ یہ سوال وزیراعظم پاکستان سے پوچھیں جنہوں نے مجھے اس عہدے پر تعینات کیا ہے ۔مطیع اللہ جان نے کشمالہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب برائے خواتین کا عہدہ اس شخص کو دیا جاتا ہے کہ جو شخص ہائیکورٹ کا جج بننے کا اہل ہوتا ہے، کیا آپ اس عہدے پر تعیناتی کا خود کو اہل سمجھتی ہیںجس پر کشمالہ طارق ان کے سوال کا جواب نہ دے سکیں اور ان کے سوالات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ یہ سوال ان لوگوں سے پوچھیں جنہوں نے مجھے تعینات کیا ہے۔

کشمالہ کا مطیع اللہ جان سے کہنا تھا کہ آپ ناراض کرنے والے سوالات کر رہے ہیں۔کشمالہ اور مطیع اللہ جان کے درمیان کیا سوال و جواب ہوئے۔۔ویڈیو ملاحظہ کریں!

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…