جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بالآخرلاوا پھٹ پڑا،(ن) لیگ میں بڑی بغاوت،30سے زائد پارلیمنٹرین کی تحریک انصاف میں شمولیت،کون کون نوازشریف کا ساتھ چھوڑ رہا ہے ،نام سامنے آگئے

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے 2درجن سے زائد پارلیمنٹرین کے تحریک انصاف سے رابطوں کا انکشاف ہوا،اتعلق جنوبی اور شمالی پنجاب سے ہے۔ کچھ پارلیمنٹیرینز وسطی پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔یہ پارلیمنٹیرینز پاکستان تحریک انصاف کی سینئیر قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور آئندہ الیکشن سے پہلے کسی وقت بھی عمران خان کو جوائن کر سکتے ہیں۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان  میں مخدوم خسرو بختیار،

اسلم بودلہ،طاہر بشیر،غلام بی بی بھروانہ،ملک عزیر خان،نجف عباس سیال،اسد رحمن،شیخ اکرم،رانا قاسم،رجب علی بلوچ،ارمغان سبحانی،راؤ اجمل خان اور ریاض حسین پیرزادہ وغیرہ شامل ہیں۔ رپورٹ  کے مطابق 30کے قریب ممبران جن کا تعلق جنوبی ،وسطی اور شمالی پنجاب سے ہے تحریک انصاف کے ساتھ رابطے میں ہیں۔جنوبی پنجاب کے وہ دس ممبران صوبائی اسمبلی شامل ہیں جنھوں نےسینٹ الیکشن میں تحریک انصاف کو سپورٹ کیا۔رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کا ایک بڑا باغی گروپ موجود ہے۔اعلی سویلین اٹیلی جنس بھی مسلم لیگ ن کی قیادت کو اس بات سے آگاہ کر چکی ہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے 20ممبران قومی و صوبائی اسمبلی آئیندہ الیکشن میں اپنا سیاسی پلیٹ فارم تبدیل کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ عام انتخابات سے پہلے سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر ہے ،،تحریک انصاف میں اس سے پہلے بھی مسلم لیگ ن کی بہت سی شخصیات  شامل ہو چکی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…