اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشال قتل کیس میں بڑی پیشرفت، مرکزی ملزم عارف کو گرفتار کر لیا، ڈی پی او مردان نے تصدیق کر دی۔ تفصیلات کے مطابق مشال قتل کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے اور ڈی پی او مردان میاں محمد سعید نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مشال قتل کیس
کے مرکزی ملزم عارف جو کہ تحریک انصاف کا کونسلر بھی ہے کو مردان کے علاقے رنگ روڈ چمتار سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عارف پر مشال کو قتل کرنے کا الزام ہے جبکہ مشال قتل کیس کے بعد جو ویڈیو سامنے آئی اس میں عارف کو لوگوں سے تقریر کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔