منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

انوشکا کی شادی سے پہلے اورشادی کے بعد کی فلمیں ناکام شادی سے پہلے ان کی آخری فلم’ ’جب ہیری میٹ سیجل‘‘ اورشادی کے بعد ان کی پہلی فلم ’’پری‘‘ تھی

datetime 8  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)گزشتہ برس کے اختتام پر کرکٹر ویرات کوہلی سے شادی کرکے میڈیا کی شہ سرخیوں میں جگہ بنانے والی بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی مسلسل دوسری فلم بھی ناکام ہوگئی۔شادی سے پہلے ان کی آخری فلم ’جب ہیری میٹ سیجل‘ تھی، جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں تھیں، جو باکس آفس پر بری طرح ناکام ہوگئی تھی۔

شادی کے بعد ان کی پہلی فلم ’پری‘ تھی ۔جسے رواں ماہ 2 مارچ کو ریلیز کیا گیا تھا، تاہم فلم نے ریلیز کے ابتدائی 5 دن میں بھارت بھر سے صرف 2 کروڑ 14 لاکھ روپے بٹورے ہیں۔یوں انوشکا شرما کی مسلسل 2 فلمیں ناکام ہوگئیں، جب کہ ان کی گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ’فلوری‘ بھی ہٹ ہونے میں ناکام ہوگئی تھی۔خیال کیا جا رہا تھا کہ انوشکا شرما کی فلم ’پری‘ اچھی کمائی کرنے میں کامیاب ہوگی، تاہم فلم نے امیدوں کے برعکس انتہائی کم کمائی کی۔کوئی موئی کی رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما کی فلم ’پری‘ نے بھارت سے 5 دن میں 2 کروڑ 14 لاکھ روپے جب کہ دنیا کے دیگر ممالک سے 15 کروڑ روپے بٹورے۔یوں ابتدائی 5 دن میں ’پری‘ دنیا بھر سے 17 کروڑ 48 لاکھ روپے کمانے میں کامیاب گئی۔خیال رہے کہ انوشکا شرما کی اس فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔’پری‘ کی پاکستان میں نمائش نہ ہونے سے متعلق فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین مبشر حسن نے ڈان کو بتایا تھا کہ ’پری‘ کا موضوع فلموں کے لیے طے ضابطہ اخلاق کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کرتا ہے اور فلم میں متعدد مناظر کالے جادو کے ہیں جن کے دوران قرآنی آیات اور ہندو منتر اکھٹے پڑھے گئے۔خیال رہے کہ فلم کی ہدایات پروست جوشی نے دی ہیں، فلم کی دیگر کاسٹ میں ریتابھاری چکربورتی، پرمبرتا چترجی اور رجت کپور سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…