بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز مندی

datetime 8  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز بھی مندی کا رجحان رہا اور ’کے ایس ای 100 انڈیکس‘ میں 164 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ مارکیٹ میں منفی رجحان کے باعث انڈیکس 43 ہزار 441 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 43 ہزار 724 پوائنٹس اور کم ترین سطح 43 ہزار 416 پوائنٹس رہی۔ مجموعی طور پر 14 کروڑ 24 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 5 ارب 90 کروڑ روپے رہی۔

مارکیٹ میں کُل 354 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں سے 102 کی قیمتوں میں اضافہ، 230 کے بھاؤ میں کمی اور 22 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ پی ایس ایکس میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کا رجحان ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی رپورٹ میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور غیر یقینی سیاسی صورتحال کو مسلسل دوسرے روز مارکیٹ میں مندی کا ذمہ قرار ٹھہرایا گیا۔ مجموعی طور پر فوڈ اینڈ پرسنل کیئر کے شعبے میں ایک کروڑ 83 لاکھ شیئرز کا سب سے زیادہ کاروبار ہوا، جبکہ بینک اور سیمنٹ کے شعبے بھی نمایاں رہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…