منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

ورون دھون 10 گھنٹے تک انوشکا کو سائیکل پر گھماتے رہے

datetime 7  مارچ‬‮  2018 |

ممبئی (این این آئی)کہا جاتا ہے کہ پیار کرنے کی قیمت بھی چکانی پڑتی ہے، اور اس قول کی سچائی ہم زیادہ تر فلموں میں بھی دیکھتے ہیں، جن میں ہیروز کو اپنی محبت کے لیے بہت کچھ کھونا پڑتا ہے۔محبت کی قیمت چکانے کا معاملہ صرف فلموں تک محدود نہیں ہوتا، بلکہ بہت سارے ہیروز کو اس کی قیمت شوٹنگ کے دوران بھی چکانی پڑتی ہے۔اور ایسی ہی قیمت ورون دھون نے اپنی آنے والی فلم ’سوئی دھاگا‘ کی شوٹنگ کے دوران بھی ادا کی۔

اطلاعات ہیں کہ فلم کے ایک سین کو شوٹ کروانے کے لیے ورون دھون نے فلم میں اپنی بیوی بننے والی انوشکا شرما کو لے کر 10 گھنٹے تک سائیکل چلاتے رہے۔پنک ولا کے مطابق ورون دھون اور انوشکا شرما ان دنوں فلم کی شوٹنگ کے لیے بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر ’چندیری‘ میں موجود ہیں، جہاں کا موسم کافی گرم ہوچکا ہے۔لیکن گرم موسم کے باوجود ورون دھون نے فلم کے مناظر شوٹ کروانے کے لیے چندیری شہر میں 10 گھنٹے تک سائیکل چلائی۔خبر کے مطابق ورون دھون گرمی اور دھوپ میں انوشکا شرما کو بٹھاکر سائیکل چلاتے رہے، جس وجہ سے دونوں اداکار شام کو انتہائی تھک گئے۔علاوہ ازیں ورون دھون اسی فلم کا ایک اور سین شوٹ کروانے کے دوران زخمی بھی ہوگئے۔خبر کے مطابق ورون دھون جذباتی انداز میں سیڑھیوں سے گرنے کا سین شوٹ کروتے وقت زخمی ہوگئے، جس وجہ سے انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔اگرچہ ورون دھون زیادہ زخمی نہیں ہوئے، تاہم ان کی وجہ سے شوٹنگ کو کچھ وقت کے لیے بند کردیا گیا۔واضح رہے کہ ’سوئی دھاگا‘ میں پہلی بار انوشکا شرما اور ورون دھون ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔فلم میں ورون دھون ’موجی‘ نامی درزی جب کہ انوشکا شرما ’ممتا‘ نامی دستکار (کڑھائی کرنے والی) خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…